لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے اسٹیشن کمانڈرپاکستان نیوی لاہورڈاکٹر ساجد نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے اسٹیشن کمانڈرپاکستان نیوی لاہورڈاکٹر ساجد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسٹیشن کمانڈرڈاکٹرساجد محمود نے عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان نیوی کے بہادرسپوتوں کی شجاعت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندری حدود کی حفا ظت کے لیے پاک نیوی کے کردارکی دنیا معترف ہے۔
سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی بہترین پیشہ ورانہ بحری قوت ہے، پاکستان نیوی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نےملکی دفاع کے لیے گرانقدرخدمات انجام دی ہیں، قوم کو پاکستان نیوی کی بہادری وشجاعت پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی نے قدرتی آفات میں بھی عوام کی بے لوث خدمت کی، تعلیم وصحت کے میدان میں پاکستان نیوی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔