تازہ ترین

سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لوٹ مارکا دور نئے پاکستان میں نہیں چل سکتا، نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی، ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کرپشن پر پہلی باربڑے بڑے لوگ کٹہرے میں کھڑے ہو رہے ہیں۔

سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عثمان بزدار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پالیسیاں بناتے ہوئےعوامی ترجیحات اورقومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ختم ہونے کو اور اچھا وقت دستک دے رہا ہے، پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Comments