پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سرکاری خزانے کو بےدردی سے لوٹنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی‌ٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری خزانے کو بےدردی سے لوٹنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کے اسیکنڈل ہر روز منظرعام پرآ رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ امین ہونے کے جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے، قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کے اسیکنڈل ہر روز منظرعام پرآ رہے ہیں، اپوزیشن کا اتحاد اور واویلا ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کو بچا نہیں پائے گا۔

سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عثمان بزدار

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پالیسیاں بناتے ہوئےعوامی ترجیحات اورقومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ختم ہونے کو اور اچھا وقت دستک دے رہا ہے، پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں