لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے یومِ پاکستان پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کر کے قومی جذبوں کی بہترین ترجمانی کی، ملک دشمن بیانیہ رکھنے والوں کو عوام شکست دیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یومِ پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کر کے قومی جذبوں کی بہترین ترجمانی کی،عوام کا ملی جو ش و جذبہ پاک افواج سے والہانہ محبت کا مظہر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے، مسلح افواج نےمیلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو دندان شکن شکست دی۔
مزید پڑھیں: پریڈ گراؤنڈ : دوست ملکوں کے فوجی جوانوں نے بھی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، یومِ پاکستان کے موقع پر ملکی استحکام و ترقی کو ہرشے پر مقدم رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن بیانیہ رکھنےوالےجان لیں،عوام جذبہ حب الوطنی سےسرشارہیں اور وہ ملک دشمن ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے تنقید کی پروا نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
یاد رہے کہ 23 مارچ کل ملی جوش و جذبات کے ساتھ منایا گیا تھا، جس کے تحت ملک بھر میں خصوصی تقریبات جبکہ اسلام آباد کے میں شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا۔