بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سیٹیزن پورٹل پر غلط شکایت، انکوائری میں غفلت پر وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکشن، 2 پولیس افسران معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی غلط شکایت بھجوانے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دو پولیس افسران کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیٹی کی بازیابی کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل پرشکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد وزیراعظم آفس نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وزیر اعظم ہاؤس کو پولیس افسران نے رپورٹ ارسال کی جو غلط تھی جس کے بعد اعلیٰ حکام نے پنجاب حکومت کو غلط رپورٹ بھجوانے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت سے متعلق غلط رپورٹ بھجوانےکامعاملے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور او ایس ڈی سمیت دو افسران کو معطل کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سٹیزن پورٹل کو موصول شدہ شکایات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے 28 اکتوبر 2018 کو ملکی تاریخ میں پہلی بارآن لائن عوامی شکایات کے اندراج کےلیے سیٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا، جس کے تحت درج ہونے والی شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا۔

ایپ استعمال کرنے کا طریقہ کار

گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس پر آئی ڈی بنائیں تاکہ شناخت ظاہر ہو مگر حکومت اسے خفیہ بھی رکھے گی۔آئی ڈی بنانے کے بعد صارف کے سامنے تین مینیو کھلیں گے، مقامی شہری، اوورسیز پاکستانی، یا غیر ملکی جن میں سے ایک کا انتخاب ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت عوام کو جواب دہ، آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت کا آغاز

بعد ازاں صارف کے سامنے یہ اسکرین کھلے گی جس میں وہ اپنی شکایت درج کرے گا، اُس کے بعد اسکرین پر لکھا آئے گا کہ پہلے سے اس مسئلے پر کتنی شکایات درج ہیں۔

شکایات کنندہ کو جو بھی مسئلہ درپیش ہے اُس کو منتخب کر کے وہ اپنی شکایت درج کرے گا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں