جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

قائد اعظم سے منسوب ہر یادگار پاکستانیوں کو جان سے پیاری ہے، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قائد اعظم سے منسوب ہر یادگار پاکستانیوں کو جان سے پیاری ہے۔

اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ کیا، عثمان بزدار نے قائد اعظم ریزیڈنسی کے مختلف حصے دیکھے اور بانی پاکستان کے زیر استعمال اشیا میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے قائد اعظم ریزیڈنسی کی شاندار انداز میں تعمیر و بحالی پر مسرت کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے قائد اعظم ریزیڈنسی کے لیے تعاون کی پیش کش کی۔

- Advertisement -

عثمان بزدار نے کہا کہ قائد اعظم ریزیڈنسی پاکستان کا اثاثہ ہے، دل و جان سے حفاظت کریں گے، قائد اعظم محمد علی جناح کا احسان ہم تاقیامت نہیں اتار سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، قائد اعظم سے منسوب ہر یادگار پاکستانیوں کو جان سے پیاری ہے۔

زیارت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچ عمائدین نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ کو بلوچ قبائلیوں نے روایتی انداز میں خوش آمدید کہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں