اشتہار

اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کا حق واپس کریں گے، اسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ڈی ایچ اکیو اسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا، وہ لاہور سے صرف 2 گاڑیوں کے ساتھ روانہ ہوئے، اسپتال انتظامیہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے سے لاعلم رہی۔

عثمان بزدار مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں سے خیریت دریافت کی، ٹراما سینٹر میں زخمی بچے کے والد نے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت کی جس پر وزیراعلیٰ نے ٹراما سینٹر کے ڈاکٹر کو معطل کردیا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے بزرگ مریضہ کو فوری وارڈ میں شفت کرنے کی ہدایت کی اور دیگر وارڈز کے مریضوں اور تیمارداروں کی جانب سے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت پر برہمی کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے اربوں کے وسائل مفت ادویات کے لیے فراہم کیے ہیں، مفت ادویات کا نہ ملنا ایک افسوسناک امر ہے۔

مزید پڑھیں: قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال میں پولیس سہولت سینٹر اور ٹراما سینٹر کا بھی دورہ کیا، ڈاکٹروں کی جانب سے بازار سے ادویات لانے کی پرچی دینے پر وزیراعلیٰ نے تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے دواؤں کی فراہمی اور خریداری پر مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ مستقل سی ای او ہیلتھ 24 گھنٹوں میں تعینات کردیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے صفائی انتظامات پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غریب آدمی کو ہر گز تنگ نہ کیا جائے، بڑے مگرمچھوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں