تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

عام آدمی کو ہر قیمت پر ریلیف فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ہر قیمت پر ریلیف فراہم کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا دور پاکستان کی تاریخ کا سب سے سنہرا دور ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ہر قیمت پر ریلیف فراہم کیا جائے گا، 100 روز میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے برق رفتاری سے کام کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کو معاف نہیں کیا جائے گا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت دے دی گئی ہے، مہنگائی کے خلاف مہم صوبے بھر میں موثر انداز میں جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ضلع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پرائس کنٹرول سے متعلق خراب کارکردگی پر باز پرس ہوگی۔

مزید پڑھیں: پائیدار ترقی سے ہی عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی، عثمان بزدار

واضح رہے کہ دو روز قبل عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، پائیدار ترقی سے ہی عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت اہداف کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، فلاح عامہ کے اسکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

Comments