اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع ، نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار  کی عبوری ضمانت میں7مارچ تک توسیع کرتے ہوئے نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عثمان بزدار کو انکوائری کی کاپی نہ دینے پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش کی، فاضل جج نے کہا کہ ملزم کوعلم ہوناچاہیےان پر کیا الزام ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عثمان بزدارنےتحریری جواب نیب کوبھجوایاہےشامل تفتیش نہیں ہوئے ، جس پر عدالت نے عثمان بزدار سے استفسار کیا کہ آپ شامل تفتیش کیوں نہیں ہو رہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ میں جلدشامل تفتیش ہوجاؤں گا، جس پر فاضل جج کا کہنا تھا کہ آج ہی جاکرشامل تفتیش ہو۔

عثمان بزدار نے عدالت کو بتایا کہ آج ڈیرہ غازی خان میں ایک شادی کی تقریب ہے مہلت دیں تو فاضل جج نے جواب دیا کہ آپ بہانےنہ بنائیں شادی کوئی بہانہ نہیں ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیب والے کہتے ہیں میرے10ارب کےاثاثےہیں، میرے پورے قبیلے کے 10ارب کےاثاثےنہیں ہیں۔

فاضل جج نے کہا کہ بزدارصاحب نےشادی میں کیاکرناہے10دن کی تاریخ مانگ رہےہیں ، آپ شامل تفتیش نہیں ہوتےتوآپ مجھ سےریلیف کانہیں کہنا۔

احتساب عدالت نے عثمان بزدارعبوری ضمانت میں7مارچ تک توسیع کردی اور عثمان بزدارکونیب کےپاس شامل تفتیش ہونےکاحکم دے دیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں