تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’رانا ثنا آج ’سانحہ ماڈل ٹاؤن 2‘ کرنے والے تھے‘

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن ٹو کرنے والے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑے جذبے سے مقابلہ کیا ورنہ وزیر داخلہ رانا ثنا آج سانحہ ماڈل ٹاؤن ٹو کردیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 22 کے قریب کارکنان گرفتار ہوئے تھے میں نے ورکرز کو یقین دلایا کہ ہم جیل میں بھی ہوں گے توعمران خان جلسہ کرے گا اب کرکٹ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان آج 7 بجے آپ لوگوں سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر بدترین شیلنگ کی گئی ہمیں بندوقیں دکھا کر دھمکیاں دی گئیں کیا ہم پاکستانی نہیں تھے؟ کیا ہم دہشت گرد ہیں لاک اپ میں ہم سے ایسا رویہ رکھا گیا کہ جیسے ہم بھارتی قیدی تھے پانچ گھنٹے وین میں گھماتے رہے پہلے ناررروال کے بارڈر پر ایک تھانے میں رکھا پھر پسرور لے آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کچھ سال قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تھا آج سیالکوٹ میں یہی واقعہ دوبارہ ہونے والا تھا۔

Comments

- Advertisement -