پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

‘ بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا، مولانا صاحب مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بات کرتے ہوئے کہا بلاول حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں کہ کہ کرپشن کیس بند نہ ہوئے تومولانا کا ساتھ دیں گے، بلاول جو مرضی کرلیں احتساب کا عمل اب نہیں رکے گا۔

آزادی مارچ کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہی نہیں، احتجاج کیا ہوگا، مولانا صاحب مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف تو خود اپنے بھائی سے ملنے تک نہیں گئے اور اب کمرکےدرد کا بہانا بنا دیا ہے۔

خیال رہے مولانا کا مارچ ن لیگ اورپی پی میں فساد کا باعث بن گیا ہے ، معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دوبیانیوں کےدرمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔ کائرہ صاحب کچھ کہتے ہیں تو مولابخش کا بیان کچھ اورہے، شہباز شریف کچھ اور داماد صفدر کچھ کہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے اجلاس میں آزادی مارچ کی حمایت اورمخالفت کرنےوالوں کی فہرستیں بنائی گئیں تھیں ، جو شہباز شریف نے نوازشریف سےملاقات میں پیش کرنا تھیں۔۔ لیکن شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل نہیں گئے تاہم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے ، کورکمیٹی اجلاس کے بعد قمر زمان کائرہ نے بتایا تھا کہ مارچ میں شریک ہورہے ہیں ، اسی ایکشن پلان کا اعلان بلاول نے بھی کیا تھا۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جیسے مولانا کہیں گے پیپلز پارٹی ویسا ہی کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں