جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

عثمان ڈار کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک : معاون خصوصی عثمان ڈار نے اعلان کیا ہے کہ کوروناریلیف ٹائیگرفورس وبا کے بعد گرین فورس میں بدل جائے گی اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیرملک امین اسلم اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے اٹک میں ٹائیگرفورس کی حلف برداری تقریب سے خطاب کیا، ملک امین اسلم نےاٹک میں ٹائیگرفورس کےسیکڑوں نوجوانوں سےحلف لیا، حلف برداری تقریب میں عثمان ڈار نے ٹائیگرفورس کے مشن اور روزمرہ کام کو دہرایا ۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کوروناریلیف ٹائیگرفورس وباکےبعد گریں فورس میں بدل جائےگی، ٹائیگرفورس ملکی معیشت میں اہم کرداراداکرےگی، وزیر اعظم ٹائیگرفورس کے ایک ایک ممبرکوقومی سرمایہ قراردیتےہیں۔

- Advertisement -

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹائیگرزفورس مشکل حالات میں زبردست کام کررہی ہے، ہمیشہ نوجوانوں کو پیروں پر کھڑا کرنے پر زور دیا ، نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان پروگرام مثالی ہے، وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کیساتھ ملکر کورونا کو شکست دیں گے۔

مزید پڑھیں : رمضان میں 6 ہزار ٹائیگر فورس کے رضاکار اپنی ڈیوٹی سنبھال چکے ہیں، عثمان ڈار

ملک امین اسلم نے کہا کہ ٹائیگرفورس کا 2ہفتےمیں10لاکھ رکنیت سازی کا منفرد ریکارڈ ہے، فورس کےنوجوان احساس سینٹرز،مساجد،یوٹیلٹی اسٹورزپرکام کریں گے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور جوانان عثمان ڈارنے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کال پر دس لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جو مساجد اور فیلڈ اسپتالوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، ٹائیگر فورس کے جوان احساس سینٹرز پر اپمی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، دو لاکھ 50 ہزار مزدور انڈسٹری کی بندش سے بے روزگار ہوچکے ہیں، ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کے ڈیٹا اندراج میں مصروف ہے۔

معاون خصوصی برائے امور جوانان کا کہنا تھا کہ اندرون اور بیرون ملک سے مخیر حضرات نے مشکل گھڑی میں فنڈز دیے، ملک بھر میں نماز عید اجتماعات پر ٹائیگر فورس کلیدی کردار ادا کرے گی، کرونا وائرس کے خوف کو بالائے طاق رکھ کر دس لاکھ جوان آگے آگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں