ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو زمان پارک کے باہر سے گزر کر دکھائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو کھلا چیلنج دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ میں اس وقت زمان پارک کے باہر بیٹھا ہوں اگر بزدل رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو صرف زمان پارک کے باہر سے گزر کر دکھائیں۔

عثمان ڈار ے کہا کہ ہمارے کارکنان پُرجوش ہیں، جیل بھرو تحریک شروع ہوئی تو ان کی جیلیں کم پڑ جائیں گی، پنجاب میں 947 تھانے ہیں اور ہر تھانے کے باہر کارکنان پہنچیں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت رہنماؤں کو گرفتار کر کے صرف خوف پھیلانا چاہتی ہے، مجھے بھی گرفتار کرنے کے پیغام مل رہے ہیں، میں گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں بتائیں کہاں آنا ہے؟

’عمران خان کے کارکنان ڈٹ کر کھڑے رہیں گے جیلوں سے ڈرنے والے نہیں۔ حکومت کارکنان کو ہراساں کرنا چھوڑے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘

اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق عثمان ڈار نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر کوئی افسوس نہیں بلکہ یہ عمران خان کا بہترین فیصلہ تھا، 90 دن میں الیکشن نہیں ہوئے تو یہ آئین شکنی ہوگی اور موجودہ حکمران آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ سے الیکشن کی تاریخ مل جائے گی، آج مسلم لیگ (ن) کی کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں ہے جبکہ تحریک انصاف کے ہر حلقے میں کئی امیدوار ہیں۔

’یہ لوگ عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے اسی لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ اگر 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر ہوگا۔ ہم انہیں الیکشن سے کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں