جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نہیں ڈکیت کمیٹی لگتی ہے، عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نہیں (ڈکیت) رابر کمیٹی لگتی ہے، پلان اے، بی اور پھر سی کی طرف جاتے ہوئے انہیں یاد آیا کہ اکبرایس بابر نے فارن فنڈنگ کی دیگ لگائی ہے۔

یہ بات انہوں نے اے ار وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عثمان ڈار نے اپنی گفتگو میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو ڈکیت کمیٹی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ رہبر کمیٹی نہیں بلکہ رابر کمیٹی لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلان اے بی اور سی کی طرف جاتے اپوزیشن کو اچانک خیال آیا کہ اکبرایس بابر نے بھی فارن فنڈنگ کی دیگ لگائی ہوئی ہے تو سوچا کہ فارن فنڈنگ کی دیگ مل کر کھائیں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے ن لیگ کے ساتھ کوئی دس سال کا معاہدہ نہیں کیا ہے بلکہ وزیر اعظم عمران خان نے رحم دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے پہلے یہ ہی فارن فنڈنگ کیس حنیف عباسی بھی سپریم کورٹ لے جاچکے ہیں، جہاں انہیں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا،23اکاؤنٹس میں سے دو اکاؤنٹ خود اکبرایس بابر کے بھی ہیں، اکبرایس بابر اس وقت اپوزیشن جماعتوں کے فرنٹ مین بنے ہوئے ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر کی دی گئی فوٹوکاپیوں کی اسکروٹنی کیوں نہیں کرتا؟ کھودا پہاڑ نکلاچوہا تو کیا شاہنواز رانجھا استعفیٰ دیں گے؟ اس بات کا اعلان کریں۔

پروگرام پلے پاور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے رجسٹرڈ کارکنوں کی فیس آتی رہی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن میں چالیس ہزار رجسٹر ڈ کارکنوں کی فہرست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں