اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

سعودی ولی عہد کی آمد کے ساتھ ہی میری دعا قبول ہوگئی، عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے ساتھ ہی میری دعا قبول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کچھ دیر قبل پاکستان پہنچے ہیں، معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی آمد کے ساتھ ہی میری دلی خواہش اور دعا قبول ہوئی ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ وہ اسلام آباد سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کے ذریعے نہیں بلکہ بائے روڈ جائیں انہوں نے روڈ کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس جانے سے میری دعا قبول ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل وفاقی دارالحکومت کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا تھا اور ان کا استقبال کرنے کے لیے سڑکوں پر مختلف پورٹریٹ نصب کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کہنے کے لیے روایتی رقص بھی پیش کیا گیا اور محمد بن سلمان خان کی پاکستان آمد آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی آمد کے ساتھ ہی مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، اس موقع پر وزیر پیٹرولیم غلام سرور، فہمیدہ مرزا ودیگر نے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ان کی پاکستان آمد کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں