ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

”ہم پر کم از کم 50 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے گئے“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثماد ڈار کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں ہم پر کم از کم 50 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت عمران خان سے نہیں عظیم پاکستانیوں سے خوفزدہ ہیں، برہان انٹر چینج پر چلائے گئے شیل تو ایکسپائر لگ رہے تھے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ مجھ سمیت ورکرز کا دل چاہ رہا تھا کہ عمران خان دھرنے پر بیٹھ جائیں، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے ہماری جانوں کا خیال کیا، ہمارا ہدف کوئی گراؤنڈ نہیں، فری ہینڈ ملنا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے 48 گھنٹے پہلے سے پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی تھی، دیکھتے ہیں کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا کتنا احترام کرتی ہے۔

عثمان ڈار نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران خان کے ساتھ لوگ نہیں نکلے تو گرفتاریاں کیوں کیں، لوگ نہیں نکلے تو ہزاروں پولیس والے اسلام آباد کیوں بلائے گئے، لوگ نہیں نکلے تھے تو ٹن کے حساب سے شیلنگ کیوں کی گئی، لوگ نہیں نکلے تو راستے کیوں بند کیے گئے کیا خوف تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں