اسلام آباد : معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیشہ پاکستان اور بھارت کا میچ میدان میں جا کر دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان اور بھارت کا میچ میدان میں جا کر دیکھا، اس دفعہ بھی میچ گراونڈ میں دیکھوں گا اپنی ٹیم کوبھرپورسپورٹ کروں گا۔
معاون خصوصی امور نوجوانان نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی کی طرح بھارت کوورلڈکپ میں بھی شکست دیں گے، میچ کو میچ سمجھ کر دیکھنا ہے جنگ نہ سمجھا جائے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ سارے کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں پوری ٹیم فیورٹ ہے، ٹیم بھارت کے خلاف ہمیشہ جذبے اورمورال کے ساتھ کھیلتی ہے، اکیلا ہی میچ دیکھنے لندن جا رہا ہوں،خرچہ ذاتی طور پر کر رہا ہوں۔
ورلڈ کپ 2019 : پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا آج ہوگا
واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی تیاری مکمل کرلی۔