سیالکوٹ : معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق نظام انصاف میں تبدیلی لائیں گے اور شہریوں کی دہلیزتک انصاف پہنچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر نے مراد پور ماڈل تھانے کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار ، اور صوبائی وزیر چوہدری اخلاق سمیت دیگرحکام موجود تھے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ اورپنجاب کےلوگوں سےاپناوعدہ پوراکریں گے، میرٹ پرپنجاب کےعوام کوانصاف فراہم کیا جائے گا، ہمارےدورمیں کوئی ایک کیس بھی سیاسی بنیادپرنہیں بنایاگیا۔
سیالکوٹ کےشہریوں کی دہلیزتک انصاف پہنچائیں گے، ماضی میں شہری تھانوں میں جانےسےگھبرایاکرتےتھے، وزیراعظم کےوژن کےمطابق نظام انصاف میں تبدیلی لائیں گے۔
پنجاب پولیس میں اصلاحات کاآغازہوچکاہے،دائرہ بڑھایاجارہاہے، ماڈل پولیس اسٹیشن کاآغازوزیراعظم نےمیانوالی سےکیا، ماڈل پولیس اسٹیشن بنانےکےلیےبچت کوبھی مدنظررکھاجارہاہےہے۔
تھانہ کینٹ پاکستان کا پہلا تھانہ تھا جسے آئی ایس او سرٹیفکیٹ ملا ، پولیس میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ، ماڈل تھانہ جات پولیس اصلاحات کی جانب پہلا قدم ہے ، شہری انصاف کے لیےسب سے پہلے پولیس کا دروازہ کھٹکٹاتےہیں۔
ماضی کی حکومتوں نے سیاسی پرچے درج کرائے ، میرے بھائیوں پراغواکے پرچے درج کرائے گئے ، 2 سالوں میں ایک بھی سیاسی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، لوگوں کو ان کی دہلیز تک انصاف پہنچائیں گے۔