ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عثمان ڈار کے بڑے بھائی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بڑے بھائی عامر ڈار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، میں سیاست کو آج سے چھوڑ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے، عثمان ڈار اور عمر ڈار کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

عامر ڈار نے مزید کہا کہ سیاست کی وجہ سے کاروباری نقصان ہوا اس وجہ سے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے 100 سے زائد پی ٹی آئی رہنما پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں جن میں علی زیدی، فواد چوہدری، شیریں مزاری ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں