ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

رضوان اور سرفراز میں بہتر کپتان کون؟ عثمان خان نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان سلطانز کے عثمان خان نے حال ہی میں دو مایہ ناز کپتانوں محمد رضوان اور سرفراز احمد کی قیادت کے انداز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں کپتانوں کا موازنہ کیا اور ان کی حکمت عملی کے انداز میں کئی مماثلتوں اور اپنی اپنی ٹیموں کے لیے فتوحات سے متعلق بیان کیا۔

عثمان کے مطابق سرفراز احمد زیادہ جذبات کا مظاہرہ کرتے ہیں اور میچوں کے دوران کبھی کبھار تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جب کہ محمد رضوان مشکل حالات میں بھی کھلاڑیوں پر الزام تراشی یا ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے اور دیگر کچھ طریقوں سے دونوں کے انداز ایک جیسے ہیں لیکن سیفی بھائی کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوتے ہیں اور بعض اوقات تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جب کہ رضوان بھائی کبھی کسی کھلاڑی پر الزام نہیں لگاتے اور نہ ہی ڈانٹتے ہیں کسی کو یہ نہیں بتایا جاتا کہ انہوں نے ٹیم کو ایک کھیل کا نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے وہ مختلف نہیں ہیں لیکن میدان میں ہونے والے واقعات پر جذباتی اور نفسیاتی طور پر ردعمل ظاہر کرنے کا طریقہ بالکل مختلف ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل 2021 کی پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کے بعد عثمان اب پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز لائن اپ کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں