منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

پاکستانی بیٹنگ لائن کو ایک اور دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن کو دھچکا لگ گیا۔

پاکستان کے نوجوان بلے باز عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف 2 اپریل کو ہونے والے دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں۔

29 سالہ نوجوان جمعہ کو نیپئر کے میک لین پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے بعد وہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوئے۔

پاکستان، جس نے T20I سیریز 4-1 سے مایوس کن نوٹ پر ختم کی، ون ڈے کے افتتاحی میچ میں اسے 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا کی ففٹی بھی ٹیم کے کام نہ آئی، نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ نے 4 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے نیپیئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں