تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹسمین پی ایس ایل کھیلنے کے خواہشمند

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پاکستان آکر پی ایس ایل کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بننا چاہتے ہیں، دنیا بھر میں کرکٹ کے ایسے بہت سے ایونٹس ہیں جن کا وہ حصہ نہیں بنے لیکن وہ ان مقابلوں کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ آئی پی ایل اور انگلینڈ میں دوسرے ایونٹس کھیلے ہیں مگر کریبین لیگ اور پاکستان سپرلیگ کبھی جوائن نہیں کی، ان چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل کا حصہ بنوں۔

اوپنر نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں، پاکستان میں پیدا ہوا ہوں، گیارہ بارہ سال سے پاکستان نہیں گیا پاکستانی لوگ بہت محبت کرتےہیں امیدہے وہاں جا کرلوگوں سےملوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلتے ہوئے انہیں بھرپور سپورٹ ملے گی اور یہاں کے لوگ دل کھول کر انہیں پسند کریں گے۔

Comments

- Advertisement -