لاہور: تیسرے ٹیسٹ کے میچ پہلے روز پاکستان کے خلاف شاندار 91 رنز کی اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کا پچ سے متعلق اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے، کیمرون گرین 20 اور ایلکس کیری 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
عثمان خواجہ نے شاندار 91 رنز کی اننگز کھیلی وہ ایک بار پھر نروس نائیٹیز کا شکار ہوئے اور صرف 9 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔
آسٹریلوی اوپنر کو بابر اعظم نے ساجد خان کی گیند پر شاندار کیچ پکڑ کر پویلین روانہ کیا۔
Babar, oh Babar!
Phenomenal effort by the skipper and @SajidKhan244 gets the prize. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/Nzfye4YxTe— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 21, 2022
عثمان خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ سلو تھی جس کی وجہ سے بیٹنگ میں مشکل پیش آئی، جلدی وکٹیں گرنے کے بعد کوشش تھی کہ پارٹنر شپ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے شروع میں اچھی بولنگ کی۔
ایک سوال کے جواب میں عثمان خواجہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوش ہوں۔