جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عثمان خواجہ نے نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 28 اپریل کو پیدا ہونے والی اپنی نومولود بیٹی ’عائلہ فوزیہ مشیل خواجہ‘ کی تصویر شیئر کی۔

آسٹریلوی اوپنر نے بتایا کہ ان کی نومولود بیٹی کا وزن 3.25 کلو گرام ہے اور اہلیہ بھی ماشا اللہ ہمیشہ کی طرح بالکل ٹھیک ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دعائیہ انداز میں لکھا کہ انشا اللہ تم ایک مضبوط، خودمختار اور محبت کرنے والی مسلمان عورت بنو۔‘

عثمان خواجہ نے مزید لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ میں یہ سب یقینی بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔‘

واضح رہے یہ ننھی پری عثمان خواجہ کی دوسری بیٹی ہیں، ان کی پہلی بیٹی عائشہ کی پیدائش 21 جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں