جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

عثمان خواجہ چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو فاسٹ بولر شامار جوزف کی باؤنسر اس وقت لگی جب آسٹریلیا کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔

شامار جوزف کی باؤنسر لگنے پر عثمان خواجہ کے چہرے سے خون نکل آیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے، عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا، ابتدائی معائنے میں انہیں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Usman Khawaja (@usman_khawajy)

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں