جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

عثمان خواجہ کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی جرم بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی جرم بن گیا۔ بلے باز پر آئی سی سی نے فردجرم عائد کر دی۔

آئی سی سی نے بازو پر سیاہ پٹی باندھنےکو ذاتی تشہیر قرار دے دیتے ہوئے فردجرم عائد کی ہے۔ عثمان خواجہ نےپرتھ ٹیسٹ میں بازوپرسیاہ پٹی باندھی تھی۔

عثمان خواجہ کو فلسطینیوں کےحق میں آواز اٹھانے سے بھی روکا گیا تھا۔ انہوں نے پرتھ ٹیسٹ میں خاص جوتے پہننےکا اعلان بھی کیا تھا۔

- Advertisement -

عثمان خواجہ

عثمان نےجوتے پر آزادی سب کاحق ہے اور تمام زندگیاں برابر ہیں لکھوایا تھا۔

ثمان خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کرکٹ شوز پر ’تمام جانیں برابر ہیں‘ اور ’آزادی سب انسانوں کا حق ہے۔‘ کے جملے لکھے ہوں گے۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ان کے جملے آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

واضح رہے کہ 2014 میں انگلش کرکٹر معین علی کو ہینڈ بینڈ  پر غزہ بچاؤ اور فلسطین آزاد کرو کے کلمات لکھنے پر وارننگ دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں