منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عثمان مختار نے ٹویٹر پر انٹری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انٹری دے دی۔

معروف اداکار عثمان مختار نے نئے اکاؤنٹ سے پہلی ٹویٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ بالآخر میں ٹویٹر پر آگیا ہوں، اس اکاؤنٹ کے علاوہ ٹویٹر پر میرے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹویٹر پر میرے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے متعلق اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر پہلے سے آگاہ کرچکا ہوں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی آئی ڈی بھی دے دی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ٹوئٹر پر انسٹاگرام جیسا نام ہی رکھنے میں مشکل درپیش تھی، ان کا انسٹاگرام پر نام ’مختار ہوں میں‘ ہے ، ایسا ہی نام انہوں نے ٹوئٹر پر بھی رکھا جس میں ان کے ایک دوست نے مدد کی۔

واضح رہے کہ عثمان مختار کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

عثمان مختار ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ڈرامے میں ان کے ہمراہ ماہرہ خان، کبریٰ خان ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں