اشتہار

عثمان شینواری کمر فریکچر میں مبتلا، چھ ماہ کے لیے ٹیم سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سری لنکن ٹیم کو کلین سوئپ کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر عثمان شنواری کمر کے فریکچر کا شکار ہو کر 6 ماہ کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کی پے در پے وکٹیں اڑانے والے پاکستانی فاسٹ بولرعثمان شنواری اگلے چھ ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے.

- Advertisement -

ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے عثمان شینواری سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے طبی معائنے کے بعد انہیں کمر میں فریکچر تشخیص کیا گیا تھا جس کی بناء پر ڈاکٹرز نے انہیں 6 ماہ تک کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے.

 اسی سے متعلق : پاکستان کا کلین سوئپ، شاہینوں نے سری لنکن بلے بازوں کی لنکا ڈھا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مکی آرتھر نے عثمان شینوار کی انجری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اُن کی ٹیم کے لیے عدم دستیابی کی خبر کو مایوس کن کہا اور امید ظاہر کی کہ عثمان شنواری وقت سے پہلے صحت یاب ہوجائیں گے.

 یہ بھی پڑھیں : سری لنکن بلے بازوں پر دھاک بٹھانے والے عثمان شینواری کون ہیں؟

فاٹا سے تعلق رکھنے والے عثمان شینواری نے پانچویں ایک روزہ میچ میں صرف 34 رنز دے کر پانچ سری لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کے باعث پوری سری لنکن ٹیم محض 27 ویں اوور میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں