جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو ڈھیر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤڈ میں ڈھیر کردیا۔

پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، ریفری نے انہیں ٹیکنیکل بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔

تھائی کے باکسنگ ایرینا میں پاکستان کے عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوام سے تھا، پہلا راؤنڈ شروع ہوا تو چند سیکنڈ بعد ہی عثمان کا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے۔

- Advertisement -

بھارتی باکسر کے ابھی سانس بحال ہی ہوئے تھے کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا، پھر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا، مقابلہ صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈ جاری رہا۔

واضح رہے کہ عثمان وزیر مسلسل 14 فائٹس جیت کر اب تک ناقابل شکست ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں