تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

قومی باکسرعثمان وزیر ورلڈ چیمپئن بن گئے

بنکاک: قومی باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے چیمپئن بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت سے تعلق رکھنے والے باکسر عثمان وزیر نے تھائی لینڈ میں کھیلی جارہے ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ کے فائنل میں تھائی حریف سیسا کو شکست دی، پاکستان باکسر نے اپنے حریف کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی پاکستانی باکسر نے ورلڈ یوتھ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
باکسر عثمان وزیر کی یہ نویں پروفیشنل باکسنگ فائٹ تھی، تمام مقابلوں میں اب تک وہ ناقابل شکست رہے ہیں، اس سے قبل وہ پاکستان کے لیے اے بی ایف ایشین ٹائٹل اور ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ جیتنے کے لیے پرجوش

فائٹ سے قبل قومی ہیرو کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی فائٹ کے لیے پرجوش ہوں اور باکسنگ میں ورلڈ ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا۔

 

Comments

- Advertisement -