منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

25ہزار سے کم آمدن والے ملازمین کے یوٹیلٹی بلز معاف کیے جائیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بھرپور مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں صفائی مہم چلائی جائے گی اور شہریوں میں جراثیم کش صابن تقسیم کیے جائیں گے۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں جماعت اسلامی نے اہم فیصلے کیے ہیں، ابتدائی طور پر کورونا سے آگاہی مہم چلائی جائے گی جب کہ ساتھ ساتھ صفائی بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ علما کرام اور با اثرشخصیات سے وفود کی شکل میں رابطہ کیاجائے گا، عوام میں صفائی مہم اور ذخیرہ اندوزی سےمتعلق آگاہی دیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بڑے شہروں میں ڈاکٹرمہیا کرے گی اور شہریوں میں جراثیم کش صابن تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 25ہزار روپے سےکم آمدن والے ملازمین کےگیس اور بجلی بل معاف کئےجائیں۔

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنان الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے مل کر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں