ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

آٹا چوری اور بلیک مارکیٹنگ پر یوٹیلیٹی ملازمین کیخلاف بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ پر 4 ملازمین کو برطرف کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق آٹے کی ترسیل، بلیک مارکیٹنگ و دیگر بےضابطگیوں میں ملوث ملازمین کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 4 ملازمین کو برطرف کر دیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن راولپنڈی ریجن جنوبی کے 4 ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جن میں سابق ریجنل منیجر عابدمحمود، سابق ایکٹنگ اسٹیبلشمنٹ انچارج انجم نذیر ملک، سابق ویئر ہاؤس انچارج آٹا فضل کریم شامل ہیں۔

- Advertisement -

یوٹیلیٹی اسٹورز کے 32 سے زائد ملازمین کو قواعد کی خلاف ورزی پر سزائیں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس و دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں میں کیس دائر کر کے قانونی کارروائی کی جائےگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین لاکھوں روپے مالیت کے آٹا چوری اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں