تازہ ترین

یوٹیلیٹی اسٹورز نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز نے مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کردیا۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز میں ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے وقتی طور ون ٹائم پاس ورڈ کا خاتمہ کردیا گیا ہے، اب صارفین اپنا اصلی شناختی کارڈ دکھا کر ٹارگٹڈ سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔

یوٹیلٹی اسٹورز ترجمان کے مطابق نیٹ ورکس میں خرابی کےباعث پاس ورڈ میں مشکلات کا سامنا تھا،صارفین کی مشکلات کے پیش نظرون ٹائم پاس ورڈ کی شرط ختم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آپریشن اچانک معطل، شہری پریشان

واضح رہے کہ ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز وزیراعظم پیکج کے تحت کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کا سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آپریشن معطل ہوا تھا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈاؤن ہوا، سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آٹے کی انٹری نہیں ہورہی تھی۔

Comments

- Advertisement -