جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

بھارتی حکومت کی شدت پسندی، آگرہ شہر کا نام تبدیل کرنے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے آگرہ شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ نے تاریخی شہر آگرہ کا نام تبدیل کر کے ’اگروان‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا، اس ضمن وزیراعلیٰ نے امبیڈکر یونیورسٹی کے تاریخ دانوں کو سفارشات مرتب کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تاریخ کے ماہرین نے سفارشات تیار کرنا شروع کردیں، اترپردیش کی حکومت کا ماننا ہے کہ آگرہ شہر کا پرانا نام ’آگروان‘ تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ برس  اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ادتیا ناتھ یوگی نے مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے بھارت کے مشہور تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھا اور ساتھ ہی انہوں نے تاریخی مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بھی تبدیل کرکے دین دیال اپادھے ریلوے اسٹیشن رکھ دیا تھا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کا نئے نام کی منظوری ملنے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مغلیہ دور میں عمارتوں، شہروں اور شاہراوں کے تفویض کردہ ناموں کو تبدیل کیا جائے گا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں