تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت: درندہ صفت رشتے دار کی پانچ ماہ کی بچی سے زیادتی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں درندہ صفت رشتے دار نے پانچ ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی کو اتوار کے روز تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، ڈاکٹرز نے اُسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر دوران علاج وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت پپو کے نام سے ہوئی جو بچی کا قریبی رشتے دار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے بچی کو شادی ہال میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: امریکی سفارت خانے کے احاطے میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی، ملزم پر فردِ جرم عائد

بچی کی والدہ کے مطابق جب وہ تقریب میں پہنچیں تو پپو اُن کے پاس آیا اور بیٹی کو گود میں لے کر چلا گیا، کافی وقت گزرنے کے بعد جب وہ واپس نہیں آیا تو ہم نے دونوں کو تلاش کرنا شروع کیا۔

والدہ کے مطابق چار گھنٹے تلاش کے بعد بچی تشویشناک حالت میں ہال سے دور ایک جگہ سے ملی، اُسے ہم اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے اُسے بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں مندیاون پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -