جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مخالفین کو ذوالفقارمرزا اور پولیس کی مدد سےٹھکانے لگایا، عزیربلوچ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ نےانکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے مخالفین کو پولیس کی مدد سے ٹھکانے لگایا، ذوالفقارمرزا نے بھی ساتھ دیا اور اسلحہ بھی فراہم کیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرزکی تحویل میں سردارعزیربلوچ نے مزید سنسنی خیز انکشاف کئے ہیں۔ ذرائع کےمطابق عزیربلوچ نے بتایا کہ وہ اپنے مخالف غفار ذکری کے بھائی کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے بکتر بند گاڑی میں علی محمد محلے سے اٹھا کر لایا تھا۔

دوران تفتیش اس نے بتایا کہ ہم نے مخالف گروپ کے خاتمے کے لئے سرکاری مشینری کا بھی استعمال کیا۔ ارشد پپو کو بھی پولیس افسران موبائل میں اغوا کر کے لائے تھے۔

عزیربلوچ نے دعوٰی کیا کہ لیاری کلاکوٹ, چاکیواڑہ, کلری اور بغدادی میں اس کے حمایت یافتہ ایس ایچ اوز تعینات تھے،اسمبلی کے کئی اراکین نےبھی اس کے ذریعے اپنے مخالفین کوراستے سے ہٹوایا۔

عزیربلوچ نےدعوٰی کیا کہ غفار ذکری کے درجنوں لڑکوں کو پولیس سے جعلی مقابلے میں مروایا گیا۔ انسپکٹر یوسف بلوچ, انسپکٹر چاند خان نیازی اور سب انسپکٹر جاوید بلوچ اس کےلئےکام کرتے تھے۔

عذیر بلوچ نے بتایا کہ اس وقت کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور اسلحہ بھی فراہم کیا۔ میں نے پولیس افسران کو لاکھوں روپے ماہانہ اور پلاٹ دیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں