اشتہار

قتل اور اغوا ، عزیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری آپریشن کے دوران پولیس افسران پر حملہ ، قتل اور اغوا کے 8 مقدمات میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداددہشت گردی میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس افسران پر حملہ ، قتل اور اغوا کے مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی ، گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر اورہتھکڑی لگاکرعدالت میں پیش کیا گیا۔

اے ٹی سی نے عزیر بلوچ کومزید8مقدمات میں نقول فراہم کردی ، آئندہ سماعت پرعزیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

مجرم کی پیشی پر سینٹرل جیل میں اےٹی سی میں رینجرز کی بھاری تعینات تھی، عزیربلوچ کیخلاف لیاری ، چاکیواڑہ ، کلاکوٹ کے  تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور   مجرم کیخلاف قتل، پولیس افسران پرحملہ ،اغواسمیت 59 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عزیر بلوچ کیسز کی سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے 7 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ پر فرد جرم عائد کردی تھی تاہم مجرم عذیر بلوچ نے صحت جرم سے انکار کیا تھا ، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں