جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عزیربلوچ کی گرفتاری سے قبل مجھے آگاہ کیاگیا، قائم علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ ڈی جی رینجرز نے عزیر بلوچ کی گرفتاری سے قبل مجھے آگاہ کیا، تھا صوبے بھر میں امن امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے سکھر پریس کلب کیلئے 50 لاکھ رپئے کا اعلان کرتاہوں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بعد ازاں صوبائی مشیر قیو م سومرو کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندہ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت 65 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے تھے۔

ہم نے صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کہ ساتھ دو لاکھ افراد کو تربیت دے کر روزگار فراہم کیا اور نوکریاں دیں اس وقت بھی غربت کم کرنے کے پراجیکٹ چل رہے ہیں.

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ رینجرز اختیارات کے معاملات پر وفاق سے تحفظات ہیں۔ ہمارا اس معاملے میں یہ موقف تھا کہ اگر کسی سینئر سیاستدان کو گرفتا ر کیا جائے گا تو پہلے ہمیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے بھر میں امن وامان بہتر ہے عزیر بلوچ کی گرفتاری سے قبل مجھے آگاہ کیا گیا تھا۔ ڈی جی رینجرز نے مجھے اس کی گرفتاری پر اعتماد میں لیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عزیر بلوچ سنگین مقدمات میں ملوث ہے اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار اسلام آباد میں بیٹھ کر بڑھکیں نہ ماریں وہ وزیراعظم کے حکم کے مطابق کراچی آئیں اور ہم سے بیٹھ کر بات کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کو اولین ترجیح دی ہے اور صحافیوں نے بھی ہمیشہ جمہوریت پسند قوتوں کا ساتھ دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سکھر پریس کلب کیلئے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو ۔صوبائی وزیر خوراک ناصر شاہ ،قیوم سومرو ،ایم این اے نعمان اسلام شیخ ۔متحدہ کے ایم پی ایز سلیم بندھانی اور دیوان چند چاؤلہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں