جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عزیربلوچ کا قریبی ساتھی یوسف پٹھان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری گینگ وار کے کمانڈر یوسف پٹھان کو گرفتار کرلیا گیا، درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن میں فورسزکو بڑی کامیابی مل گئی، گینگ وارسرغنہ عزیربلوچ کا انتہائی قریبی ساتھی یوسف پٹھان گرفتار کرلیا گیا۔

چھلاوا بننے والا لیاری گینگ کا مرکزی کردارحب کے علاقے سے فورسز کے ہاتھ لگا۔ یوسف پٹھان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے یوسف پٹھان دہشتگردی، قتل اغوا برائے تاوان سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم پرپولیس پرحملوں کابھی الزم ہے۔


مزید پڑھیں : عزیر بلوچ کے کس کس سیاسی جماعت سے رابطے تھے؟


لیاری کے علاقوں سنگولین، افشانی گلی اورچاکیواڑہ میں ملزم کا کافی اثر و رسوخ تھا۔ یوسف پٹھان پولیس سے مقابلوں کے بعد بلوچستان میں روپوش ہوجاتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں