جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

عزیر بلوچ کی سزا کیخلاف درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کے غیرملکی ایجنسی کیلئے جاسوسی کیس کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کے خلاف غیر ملکی ایجنسی کو ملکی راز اور نقشے دینے کے الزام میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سماعت کے دوران وکیل کی مسلسل عدم حاضری پر درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کیے گئے تھے لیکن درخواست گزار اور وکیل نے درخواست قابل سماعت ہونے پر مطمئن نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ وکیل اور درخواست گزار خود پیش نہیں ہوئے اور نہ کسی دوسرے وکیل نے مہلت مانگی۔

واضح رہے کہ عزیز بلوچ کی والدہ نے ملٹری کورٹ کی جانب سے سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں