جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

تاشقند : ازبکستان کی بزنس کمیونٹی نے پنجاب میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، گورنر پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کاری کرنیوالوں کو بھر پور سپورٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ازبکستان کے صوبہ نمنگان میں پنجاب کے تعاون سے بننے والی پہلی میڈیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر ازبکستان کی بزنس کمیونٹی نے پنجاب میں ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں سر مایہ کاری کا اعلان کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے دورے کے موقع پر ازبکستان نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھی پاکستان کو بھر پور تکنیکی مدد فر اہم کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ صوبہ نمنگان کے گورنر شوکت عبدررزاق نے بھی جلد پنجاب کے دورہ کر نے کا اعلان کردیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی اور استحکام کا تمام عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں ، پنجاب میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو بھر پور سپورٹ کیا جائے گا ۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ازبکستان کی بزنس کیمونٹی پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے ، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت سر مایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں گی ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی بزنس کیمونٹی ازبکستان کی بزنس کیمونٹی کیساتھ ملکرکام کر ے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں