اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

بھارت میں غیر ملکی خاتون کی ہوٹل کے کمرے میں پُراسرار موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں 37 سالہ غیر ملکی خاتون کی پُراسرار موت نے پولیس حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بنگلورو میں ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کا تعلق ازبکستان سے ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت زرین کے نام سے ہوئی جو 5 مارچ کو بنگلورو پہنچی تھی اور ہوٹل میں رہائش پذیر رہیں۔

ہوٹل اسٹاف نے 4 بج کر 30 منٹ پر زرین کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اسٹاف نے ماسٹر چابی سے دروازہ کھولا تو دیکھا خاتون کی لاش موجود ہے۔

شیکھر ایچ ٹی، ڈی سی پی، بنگلورو سنٹرل نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ زرین کی موت دم گھونٹنے کے باعث ہوئی تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا، جہاں تک ہمیں معلومات ملی ہیں وہ کمرے میں اکیلی رہ رہی تھیں۔

فرانزک ٹیم، پولیس اور ڈاگ اسکواڈ نے تفتیش کیلیے کمرے کا جائزہ لیا۔ ہوٹل منیجر کی شکایت پر خاتون کی پُراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہوٹل کے رجسٹر کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں