اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ازبکستان پاکستانی بندرگاہوں کو برآمدات کیلئے استعمال کرنے پر تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ازبکستان نے پاکستانی بندرگاہوں کو اپنی برآمدات کیلئے استعمال کرنے کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اس میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی سے جمہوریہ ازبکستان کے لیفٹیننٹ کرنل سعد اللہ تاشمتوف چارج ڈی ‘افیئرز، ڈیفنس اتاشی’ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وسطی ایشیائی ریاستوں کی برآمدات کیلئے مخصوص ٹرمینل اور بحری بیڑے کی تجویز پیش کی گئی۔
اس موقع پر ازبکستان نے پاکستانی بندرگاہوں کو اپنی برآمدات کیلئے استعمال کرنے کی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اس میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گزشتہ دو سالوں میں ازبکستان اور پاکستان میں تجارتی حجم بڑھ کر 120 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک کی برآمدات کیلئے سب سے سستا اور موزوں ترین راستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے ٹرانزٹ ٹریڈ میں مزید آسانی پیدا ہوگی، موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیاں اور نئی شپنگ پالیسی اس مد میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں