لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن اور مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے درمیان دلچسپ مکالمہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عظمیٰ بخاری کے ہمراہ لیگی رہنما حنا پرویز بٹ بھی موجود تھیں۔
عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان سے کہا کہ ’چوہان صاحب جیل میں اپنے لیے سیل بنالیں جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اگر جیل بھیجیں توجیل جانے کو بھی تیار ہوں۔‘
فیاض الحسن چوہان اور عظمی بخاری پنجاب اسمبلی کے باہر آمنے سامنے۔۔!!!
عظمی بخاری کی خاطر فیاض الحسن چوہان کیا کرنے کو تیار۔۔!!!
فیاض الحسن چوہان کا چیلنج سن کر عظمی بخاری نے وہاں سے نکل جانے میں عافیت سمجھی۔۔۔!!! pic.twitter.com/lggpx8zVH6— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) November 23, 2021
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جعلی صادق اور امین بنایا، اب وہ اور ان کے ترجمان اسے جعلی صادق اور امین بنارہے ہیں۔
ن لیگ پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت دو سو روپے سے اوپر لے جاتی ہے، بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونا ہے، ان سب چیزوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔