ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

عظمیٰ بخاری کا علی امین گنڈا پور کو چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کو چیلنج دیتے ہوئے کہا بتائیں انہوں نے خیبرپختونخوا کے لیے کیا کیا؟

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ میں اہمیت کی حامل ہے، آج کے دن کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کیساتھ جوڑا جا رہا ہے، آج پاکستانی قوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال الیکشن سے پہلے ملک میں کیا حالات تھے، گزشتہ سال افراتفری کا عالم تھا، عدالتوں پر حملے ہو رہے تھے، دھمکیاں دی جارہی تھیں آئی ایم ایف کو خط لکھوائے جارہے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 8 فروری کو شہباز شریف کو حکومت ملی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے نجات ملی، پنجاب میں مریم نواز کی حکومت بنی لوگوں کو سکون ملا، پنجاب کی عوام کو اپنا گھر اپنی چھت دی صاف ستھرا ماحول دیا، بچوں کواسکالر شپس، لیپ ٹاپ ملے، نئے اسپتال بن رہے ہیں سولر پروگرام دیا گیا، 54 ارب روپے کا ریلیف دے کرعوام کو سہولیات دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت یوم سیاہ منارہی ہے ان کے اعمال بھی سیاہ ہیں، ایک صوبے میں 12 سال سے ان کی حکومت ہے، خیبرپختونخوا کی عوام کو فتنہ فساداورانتشارملا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آج صوابی میں جلسہ ہے، جو نئے صدر بنے انہوں نے بھی بڑی رقم مانگ لی، سرکاری وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ملازمین کی حاضری لگوائیں گے، صحافیوں سےگزارش کروں گی کہ آج آپ نے حلقوں میں جا کر دیکھنا ہے کتنے لوگ نکلے، عوام کسی بھی احتجاج میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آج صوابی جلسے میں اپنی کارکردگی بتائیں، خیبرپختونخوا کیلئے کیا کیا؟ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت میں پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں