منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کو سستا ’شاہ رخ خان‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا پر جوابی تیر چلادیے اور کہا کہ ایسے لوگوں پر رحم کھانا چاہیے جواب نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا ذہنی مریض ہے اور سستا شاہ رخ خان بن کر گھومتا ہے، خود کو زندہ رکھنے کے لیے ایسی حرکتیں کرتا ہے۔

یہ پڑھیں: بھارت کے خلاف تمام آپریشن نواز شریف کی زیر نگرانی ڈیزائن ہوا، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ابھی تو وہ سینیٹر ہے مگر اس کی سیاسی پارٹی کوئی نہیں، اس کے بیان پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتی۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے گزشتہ روز ٹاک شو میں پنجاب حکومت پر تنقید کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کنیزوں، نوکرانیوں کو وزیر بنانے کے لیے ترمیم لائے، پنجاب حکومت کے ٹک ٹاک چلانے والے ترجمان اور وزیر پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں