لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، پنجاب گورننس، میرٹ، کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کیلئے خرچ نہیں کررہی ہیں، وہ پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں، وہ جانوروں کیساتھ سیاسی بونوں، پاگلوں کا بھی علاج کریں گی۔
بانی پی ٹی آئی شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، بیرسٹر سیف
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی برس سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16 سال سے دوسری 12 سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے، مشکل وقت گزر چکا اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔