اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیاپروائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے پی ٹی آئی کی فلک جاوید خان کیخلاف درخواست دائر کی ، جس میں کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید نے تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کیں ، پیکا ایکٹ کے تحت فلک جاوید ودیگر کیخلاف کارروائی کیلئےایف آئی اے کودرخواست دی۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے نے فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی نہیں کی ، درخواست گزار کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی گئی،بنیادی حقوق پامال ہوئے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے استدعا کی عدالت ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اطلاعات پنجاب کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل کرنےکیخلاف درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ملزم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئےمتعلقہ حکام کو درخواست دیں ،جب تک آپ تفتیش میں شامل نہیں ہونگی تفتیش کیسے ہو سکتی ہے، آپ وہاں جا کر درخواست دیں ،یہ عدالت کا کام نہیں کہ آپ کے معاملےکی نگرانی کریں۔

عدالت کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو درخواست لینے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں