ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

مریم نواز پر تنقید کے بعد عظمیٰ بخاری سابقہ حکومت کے اشتہارات نکال لائیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری سابقہ حکومت کے اشتہارات نکال کر لے آئیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کے اشتہارات میں اقدامات بتائیں گئے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اقدامات میں خالی صفحے چھاپے گئے، بتانے کو کچھ نہیں تھا پی ٹی آئی کا دور حکومت اسکینڈلز سے بھرا رہا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک جماعت اور ان کے دیہاڑی داروں کو بہت تکلیف ہے، ایک سال میں پنجاب حکومت کی کارکردگی مثالی رہی لیکن کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی، پی ٹی آئی دور میں پیسے لے کر تقرریاں اور تبادلے کیے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار نے کوئی پروگرام شرو ع نہیں کیا، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو کاؤنٹر کرنا بہت ضروری ہے، ڈائیلاسز کا پروگرام بھی عثمان بزدار کا نہیں بلکہ شہباز شریف کا تھا، دو ہفتوں میں 1100 لوگوں نے ڈائیلاسز کروایا اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ڈائیلاسز کارڈ کی رقم 10 لاکھ روپے تک کر دی ہے، ان کے دور میں عثمان بزدار کی کارکردگی سب کے سامنے تھی، ان کے دور میں اشتہار میں کوئی ایسا پروگرام نہیں تھا جو بزدار نے شروع کیا ہو، ان کے لوگوں کو وٹس ایپ پر حکم ملتا ہے اور یہ شروع ہو جاتے ہیں۔

’وزیر اعلیٰ پنجاب کا کوئی بھی منصوبہ ادھورا نہیں ہے۔ جنہیں مریم نواز کی کارکردگی سے تکلیف ہے وہ صحیح ہے، ان کو یہ تکلیف مزید 4 سال برداشت کرنی ہے، بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم نہ دیتے لیپ ٹاپ دے دیتے، عثمان بزدار کو اپنا تعارف کروانے کیلیے شہباز شریف کی ضرورت پڑتی تھی، وہ ایک کھلاڑی تھا ملک کے ساتھ بھی کھیلتا رہا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں