ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’پنجاب سے آج تحریک انصاف کا خاتمہ ہوگیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آج تحریک انصاف کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ لاہور بانی پی ٹی آئی کا گڑھ ہے لیکن آج پنجاب سے ان کی جماعت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی کے بعد پنجاب کے لوگوں نے فتنہ فساد کو مسترد کردیا ہے، لاہور میں جتنا سکون آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

- Advertisement -

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کنٹینر لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر احمد بچھر 50 سے 60 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں، ریحانہ ڈار اور عمر ڈار صرف 20 لوگوں کو لے کر جلسے میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ 20 سے 25 لوگ لے کر جلسہ گاہ آئے ہیں، گوجرانوالہ سے بھی 65 سے 85 لوگ جلسے میں پہنچے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق زرتاج گل کے ساتھ 100 سے 150 لوگ جلسے میں پہنچے ہیں، پورے پنجاب سے 3 ہزار لوگ جلسے میں موجود ہیں جبکہ لاہور سے اب تک 1600 لوگ جلسے میں آئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈا کپور کے پی کی سرکاری مشینری کے ساتھ آرہے ہیں انہیں اپنے صوبے کی تو فکر نہیں ہے، جلسہ بچانے کے لیے ان کا انتظار کیا جارہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے تمام صوبوں سے لوگ لاہور بلوائے گئے تھے، جن مجاہدوں نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کروانا تھا ان میں سے ایک سورما راستے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں آنے دیں اور جلسہ کرنے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں